عرفان خان کی فلم بلیک میل کا ٹریلر جاری

جمعرات 22 فروری 2018 21:52

عرفان خان کی فلم بلیک میل کا ٹریلر جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم بلیک میل کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹریلر 2 منٹ31 سکینڈ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے شوہر کو دھوکہ دیتی ہے اور پھر اس کا شوہر اسے بلیک میل کرتا ہے اور ایک لاکھ روپے مانگتا ہے۔ فلم میں عرفان خان کے ساتھ کریتی کلہاری ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فلم 6 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 22/02/2018 - 21:52:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :