رجنی کانتھ کی فلم ’’2.0‘‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار

جمعہ 23 فروری 2018 12:06

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار رجنی کانتھ کی نئی فلم ’’2.0‘‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہے امید کی جارہی ہے کہ فلم دیوالی یا بھارتی یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانتھ کی فلم ’’2.0‘‘ 24 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی جو تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔ میکرز نے ابھی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور وہ مزکورہ دو تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔ فلم میں رجنی کانتھ، اکشے کمار اور ایمی جیکسن اداکاری کے جوہر کھا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 12:06:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :