مادھوری ڈکشٹ کو میراٹھی فلم ’’15اگست‘‘ کی پیش کش

جمعہ 23 فروری 2018 12:06

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو ایک مرتبہ پھر میراٹھی فلم ’’15اگست‘‘ کی پیش کش کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں اپنی نئی میراٹھی فلم’’بکٹ لسٹ‘‘ کی عکسبندی مکمل کی ہے اور انہیں ایک مرتبہ پھر میراٹھی فلم ’’15اگست‘‘ کی پیش کش بھی دی گئی ہے ۔ فلم میں قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’’وینٹلیٹر‘‘ کے اداکار راہو ل پیتھ جلوہ گر ہوں گے۔ مادھوری کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں راہول کے حصہ ہونے پر بہت خوش ہیں اور وہ فلم کام کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 12:06:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :