فلم ’’ہیٹ سٹوری 4 ‘‘ کاگانا ’’بدنامیاں ‘‘ ریلیز

جمعہ 23 فروری 2018 12:34

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’ہیٹ سٹوری 4 ‘‘ کا نیا گانا ’’بدنامیاں ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وشال پانڈے کی تھرلر فلم’’ہیٹ سٹوری 4 ‘‘ کا نیا گانا ’’بدنامیاں ‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے جو اداکارہ اروشی روٹیلا اور کرن واہی پر فلمایا گیا ہے،جسے گلوکار ارمان ملک نے گایا ، رشمی ویران نے لکھا اور میوزک بمن چند نے دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار ویوان بھتھینا اور اہانہ ڈھلون بھی شامل ہیں، فلم رواں سال 9 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 12:34:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :