عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کا کلائمیکس راجستھان میں عکسبند کرائیں گے

جمعہ 23 فروری 2018 12:34

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کا کلائمیکس راجستھان میں عکسبند کرائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ یش راج فلمزکی پروڈکشن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ مکمل ہونے کے قریب ہے جس کے آخری شیڈول کی عکسبندی آئندہ ماہ کے آخر میں راجستھان میں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی وہ بیرون ملک جارہے ہیں جہاں سے واپسی پر وہ راجستھان میں کلائمیکس کی عکسبندی مکمل کرائیں گے جبکہ فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل کی جائے گی۔ فلم میں اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی بار کسی فلم میں اکھٹے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 12:34:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :