احسن خان ،نیلم منیر اور جاوید شیخ ملتان سلطان کیلئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے

جمعہ 23 فروری 2018 13:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) اداکار احسن خان ،نیلم منیر اور جاوید شیخ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں نئی شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطان کیلئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے ، ملتان سلطان نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘کی مقبول جوڑی احسن خان اور نیلم منیر کے ساتھ سینئر اداکار جاوید شیخ کو پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطان کی مینجمنٹ نے ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے ۔

جس کے بعد تینوں اداکار اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے دبئی میں موجود ہیں اور پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں وہ پشاور زلمی کے خلاف اپنی ٹیم ملتان سلطان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ انہوں نے میچ کے دوران اپنے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر بھرپور سپورٹ کیا اور ملتان سلطان نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست دیدی ۔ میچ کے اختتام پر اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان دبئی میں پرستاروں کے ساتھ فتح کا جشن منانے کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں بھی مصروف رہے ۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 13:16:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :