اداکارہ آفرین پری کی شالیمار تھیٹر میں تین ہفتے بعد دوبارہ واپسی

جمعہ 23 فروری 2018 13:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) اداکارہ آفرین پری کی شالیمار تھیٹر میں تین ہفتے بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین پری جو تماثیل تھیٹر میں ہونے والے ڈرامہ میںکا م کررہی تھیں اور ا ب ان کو دوبارہ شالیمار تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’آئی ہیٹ یو ‘‘میں کاسٹ کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

آفرین پری جب اپنے نئے ڈرامہ کی سینسر ریہرسل کیلئے شالیمار تھیٹر پہنچیں تو ڈرامہ کی تمام کاسٹ نے ان کا زبردست انداز میں استقبال کیا ۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہما علی، سنہری خان ، انیشا خان ، صلہ چوہدری ، حامد رنگیلا ، مختا ر چن ، شجر عباس اور اسد مکھڑا سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹرا جمل ملک ہیں جو اس سے قبل بھی شالیمار تھیٹر میں بے شمار کامیاب اسٹیج ڈرامے پیش کر چکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 13:16:27