میرا نیا ڈرامہ’’مصیبت ٹل گئی‘‘کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے ‘ندا چوہدری

جمعہ 23 فروری 2018 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) نامور اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ میرا نیا ڈرامہ’’مصیبت ٹل گئی‘‘کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے ‘مجھے اپنی شہر ت پر فخر ہے ‘پیسے اور شہرت کے پجاری کبھی کامیاب نہیں ہوتے‘دوسروں میں برائیاں تلاش کرنے والی احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کے دوران نداچوہدری نے کہا کہ میرا نیا ڈرامہ’’مصیبت ٹل گئی‘‘ کامیابی سے جاری ہے اس میں میرے آئٹم سونگ کو بہت پسند کیاجا رہا ہے میں فی الحال تھیٹر میں مصروف ہو لیکن آئندہ نئی فلم کی شوٹنگ شروع کررہی ہو جو عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :