خواجہ سراء سول سوسائٹی کا ’’مینا بازار‘‘خواجہ سرائوں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے اور کیٹ واک

مینا بازار میں خواجہ سرائوں کی پرفارمس نے محفل کو چار چاند لگا دیئے‘شائقین کی جانب سے دل کھول کر داد دی گئی

جمعہ 23 فروری 2018 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) خواجہ سراء سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’مینا بازار‘‘ کاانعقاد،خواجہ سرائوں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے اور کیٹ واک،مینا بازار میں خواجہ سرائوں کی پرفارمس نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔شائقین کی جانب سے دل کھول کر داد دی گئی۔اس موقع پر وفاقی کمشنر برائے خواجہ سراء سیدہ وقار ہاشمی ،خواجہ سراء رہنما عاشی بٹ،ببلی ملک،زہرش خان، لیلیٰ ،بیبو حیدرسمیت دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ببلی ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایسے پروگرامز کا بنیادی مقصد کمیونٹی کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ان کو تفریح کے مواقعے مہیا کرنا ہے۔کمیونٹی کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ڈانس پارٹیوں کے علاوہ تعلیم کی طرف بھی توجہ دیں کیونکہ جب تک ہم تعلیم حاصل نہیں کرینگے ہم معاشرے میں اپنا اصل مقام حاصل نہیں کر سکتے اور نہ اپنی الگ پہچان بنا سکتے ہیں۔عائشی بٹ نے کہا خواجہ سرائوں کو معاشرے میں نچلے طبقے کا شہری سمجھا جاتا ہے لوگ ہمیں حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو افسوس کی بات ہیں
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :