ماہرہ، جاوید شیخ کنٹروورسی کو میرا نے نیا ٹوئسٹ دیدیا

جمعہ 23 فروری 2018 14:57

ماہرہ، جاوید شیخ کنٹروورسی کو میرا نے نیا ٹوئسٹ دیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) سب کیا دھرا ماہرہ خان اور اٴْن کی سوشل میڈیا ٹیم کا ہے، اسٹیج پر ہونے والی ماہرہ خان اور جاوید شیخ کی کنٹر ورسی کو میِرا نے نیا ٹوئسٹ دیدیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے جاوید شیخ کو کلین چِٹ دیدی، کہتی ہیں کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں سب کچھ ماہرہ خان کا کیا دھرا ہے، جاوید شیخ تو بہت مہذب شخص ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بات کا بتنگڑ ماہرہ خان اور ان کی ٹیم نے بنایا، ماہرہ بالکل بھی جونیئر نہیں ہیں۔واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں جاوید شیخ نے ماہرہ خان کا گال چومنے کی کوشش کی تو وہ پیچھے ہٹ گئیں، سینئر اداکار کو اس معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:57:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :