ملائکہ اووڑا نے کرینہ کپور کو غیبت چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

جمعہ 23 فروری 2018 14:57

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی بہترین سہیلی اداکارہ ملائکہ اروڑا خان نے انہیں دوسروں کی برائیاں نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق اداکارہ ملائکہ اروڑا خان اوران کی چھوٹی بہن امریتا اروڑا نے حال ہی میں نیہا دھوپیا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نیہا دھوپیا کے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے تاہم جب ان سے ان کی بہترین سہیلی کرینہ کپور کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں کرینہ کپور کو کیا چیز کرنی بند کردینی چاہئی اس سوال کے جواب میں ملائکہ اروڑا نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کرینہ کپور کو دوسروں کی برائیاں کرنی بند کردینی چاہئیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 14:57:59

Rlated Stars :