بھارت کے پنجابی فلموں کے اداکارو گلوکار دلجیت دوسنج کا نیا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 23 فروری 2018 15:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسنج نے اپنا نیا گانا ’’ہائی اینڈ‘‘ریلیز کر دیا ہے جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس گانے کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کے اداکار دلجیت دوسنج نے اپنی البم ’’کانفیڈینشل‘‘ کا نیا گانا’’ہائی اینڈ‘‘ جاری کر دیا ہے۔ گانے کے بول راو ہنجرا اور موسیقی سناپی نے ترتیب دی ہے جبکہ گلوکار نے اس گانے کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:00:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :