خود کو اسٹار تصور نہیں کرتی، تاپسی پنو

جمعہ 23 فروری 2018 15:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء)بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انہیں اسٹار بننے کے لئے ابھی مزید جدوجہدکی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو کیدوران اداکارہ تاپسی پنونے کہا کہ 'میں خود کو اسٹار تصور نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

مجھے لگتا ہے کہ ابھی اسٹار بننے کے لئے مزید محنت اور کوشش کی ضرورت ہے۔تاپسی کے بقول میں خود کوا سٹار تب مانوں گی جب لوگ میرے لئے سینما گھروں میں جائیں گے اور یہ کہہ کر ٹکٹ خریدیں گے کہ یہ تاپسی کی فلم ہے۔ ابھی وہ دن نہیں آیا۔حال ہی میںتاپسی پنو کی فلم ' جڑواں ٹو نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:00:57

Rlated Stars :