سنجے لیلا بھنسالی کی 56 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

جمعہ 23 فروری 2018 15:11

سنجے لیلا بھنسالی کی 56 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار، پروڈیوسر میوزک ڈائریکٹر اور رائٹر سنجے لیلا بھنسالی کی 56 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی 24 فروری 1963ء میں پیدا ہوئے ،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ فلمساز ودھو ونود چوپڑا کی فلم ’’ پرندہ ‘‘ سے کیا جبکہ بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ’’خاموشی ‘‘ تھی،جس کے بعد انہوں نے بے حد کامیاب فلمیں دیں ان کی معروف فلموں میں ’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘، ’’دیوداس ‘‘، ’’بلیک ‘‘ ، ’’گزارش ‘‘ ، ’’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا ‘‘، ’’باجی رائو مستانی‘‘ اور ’’پدماوت‘‘ شامل ہیں۔

انہوں نے ’’باجی رائو مستانی‘‘ ،’’ہم دل دے چکے صنم ‘‘، ’’دیوداس ‘‘، ’’بلیک ‘‘ پر متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:11:42

Rlated Stars :