شاہد کپور اپنی 37 ویں سالگرہ پرسوں منائیں گے

جمعہ 23 فروری 2018 15:11

شاہد کپور اپنی 37 ویں سالگرہ پرسوں منائیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اپنی 37 ویں سالگرہ پرسوں (25 فروری ) منائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور 25 فروری 1981ء میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2003ء میں فلم ’’عشق وشق ‘‘ سے کیا ان کی معروف فلموں میں ’’فدا ‘‘ ، ’’ چھپ چھپ کے ‘‘ ، ’’جب وی میٹ ‘‘ اور ’’پدماوت‘‘ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار شاہد کپور کو فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اداکار شاہد کپور ان دنوں فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:11:42

Rlated Stars :