ایک ہی طرح کے کردار بار بار کر کے خود پر ایک مخصوص چھاپ نہیں لگوانا چاہتا، اکشے کمار

جمعہ 23 فروری 2018 17:03

ایک ہی طرح کے کردار بار بار کر کے خود پر ایک مخصوص چھاپ نہیں لگوانا چاہتا، اکشے کمار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں ایک ہی طرح کے کردار بار بار کر کے خود پر ایک مخصوص چھاپ نہیں لگوانا چاہتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کما ر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مختلف قسم کے کردار نبھانا چاہتاہوں کیونکہ اگر میں صرف ایکشن فلمیں کروں گا تو میرے اوپر ایکشن ہیرو کی چھاپ لگ جائے گی اس لئے میں کامیڈی اور ایکشن فلمیں کرتا ہوں ،ان کا کہنا ہے کہ میں پہلی بار جنگ پر مبنی فلم کا حصہ بنا ہوں ، سارا گڑھی کی جنگ پر مبنی فلم ’’کیسری‘‘ میں میں سکھ کا کردار ادا کر رہاہوں اور ساتھ ہی میں کامیڈی سے بھرپور فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کا بھی حصہ ہوں۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 17:03:07