علی فضل کی رچا چڈھا کے ساتھ 90 ویں آسکر ایوارڈ میں شرکت بارے خبروں کی تردید

جمعہ 23 فروری 2018 15:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار علی فضل نے اداکارہ رچا چڈھاکے ساتھ 90 ویں آسکر ایوارڈ میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار علی فضل نے کہا ہے کہ وہ لاس اینجلس میں فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں ، لاس اینجلس میں ہونے کا مطلب آسکر نہیں ہے لیکن میری فلم ’’ وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ کی آسکر ایوارڈ 2018ء میں نامزدگی حوصلہ افزاء اور خوشی کا باعث ہے۔ آسکر ایوارڈ 4 مارچ کو منعقد ہوں گے۔ فلم وکٹوریہ اینڈ عبدل ‘‘ کی آسکر ایوارڈ میں بہترین کاسٹیوم ڈیزائن ،میک اپ اور ہیرسٹائلنگ کی کیٹگری میں نامزدگی کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:50:03