عاطف اسلم گانے کی جذباتی گہرائی کو ابھارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سدھیر مشرا

جمعہ 23 فروری 2018 15:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سدھیر مشرا نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم گانے کی جذباتی گہرائی کو ابھارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سدھیر مشرا نے کہا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم دوسرے اچھے گلوکاروں کی طرح گانے کی جذباتی گہرائی کو ابھارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن کبھی حساس نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم ’’داس دیو ‘‘ کے گانے ’’سہمی ہے دھڑکن ‘‘ کے الفاظ کو بہت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے لیکن اس میں پراسراریت کا بھی عنصر شامل ہے جس میں لوگوں کو مختلف اوقات میں مختلف چیزوں کا مطلب سمجھانے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ فلم میں راہول بھٹ ، رچا چڈھا اور ادیتی رائو حیدری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی سرت چندرا چٹوپاڑھے کے ناول ’’دیوداس ‘‘ سے ماخوذ ہے، فلم رواں سال 23 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 15:50:03