بھارت میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائدکردی گئی ،ْ فلم ایسوسی ایشن فیڈریشن آف ویسٹرین انڈیا

ہفتہ 24 فروری 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بھارت کی سب سے بڑی فلم ایسوسی ایشن فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز نے پاکستانی اداکاروں اور ٹیکنیشنز کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔گزشتہ دنوں بھارتی گلوکاروں کی جانب سے سلمان خان اور اجے دیوگن کی فلموں میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی آوازیں شامل کرنے پر تنقید کی گئی تھی لیکن اب انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر فلم ایسوسی ایشن نے پابندی لگادی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے پاکستان فنکاروں اور ٹیکنیشنز پر فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔فیڈریشن نے یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں کیا ہے جس کے بعد پورے بھارت میں اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز کو آل انڈیا سنیما ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی تصور کیا جاتا ہے جس کے ساتھ پورے بھارت کی فلم اور ٹی وی ایسوسی ایشنز کا الحاق ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے یونین وزیر بابل سپریو نے پاکستانی اداکاروں، فنکاروں اور ٹیکنیشنز کے بھارت میں پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :