فلم ڈیڈ پول2 کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر آگیا

فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت رواں سال18مئی کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

ہفتہ 24 فروری 2018 11:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ڈیڈ پول کی سیکوئل فلم 'ڈیڈ پول2 ' کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔گزشتہ سال باکس آفس پر دھوم مچانے والی مارول کامکس کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم ڈیڈپول کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایکشن ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی اگلی کڑی ڈیڈ پول 2کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈیوڈ لیچ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ویڈ وِلسن نامی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جوجان لیوا بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے تاہم ایک سائنسدان کی پیشکش پر اس کے تجربے کی نظر ہو جاتا ہے لیکن نتیجہ خلافِ توقع بر آمد ہوتا ہے اور یہ نوجوان غیر معمولی طاقت کا مالک بن جاتا ہے تاہم اس کا چہرہ جھلس کو نا قابلِ شناخت ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

اسی عیب کو چھپانے کیلئے ویڈ وِلسن ایک منفر کاسٹیوم پہن کر سپر ہیرو کا روپ دھار لیتا ہے۔

اسی کہانی کے تسلسل میں ویڈوِلسن اب ایک نئے مشن پر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتا دکھائی دے گاجس میں ایک بار پھر ریان گوسلنگ ریلنڈ اپنے گزشتہ کردار میں دکھائی دیں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈیوڈ ہاربرسمیت دیگر کئی ہالی وڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ڈیوڈ شیونے من کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے تحت رواں سال18مئی کو نمائش کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :