فلم ’’سپر 30 ‘‘ کے لئے ممبئی میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ تیار کیا جائے گا

ہفتہ 24 فروری 2018 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’سپر 30 ‘‘ کے لئے ممبئی میں بہار کے پس منظر کی عکسبندی کے لئے 10کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ تیار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سپر 30 ‘‘ کی جے پور میں عکسبندی زوروشور سے جاری ہے جس کے بعد بہار میں عکسبندی کی جانی تھی لیکن فلمسازوں نے خاص طور پر گرمیوں میں پرہجوم شہر میں عکسبندی کو مشکل قرار دیتے ہوئے ممبئی سٹوڈیو میں ہی 10 کروڑ روپے کی لاگت سے سیٹ تیار کیا جائے گا۔ فلم میں اداکار ہریتک روشن اور مرونل ٹھاکر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 11:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :