سنیما کا ٹکٹ 200 روپے تک ہوگا،مریم اورنگزیب

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم 26 فروری کو فلم انڈسٹری اور آرٹسٹ پالیسی کا اعلان کریں گے،ملک میں سینما کی بحالی کیلئے آلات ٹیکس فری ہوں گے جبکہ سینما میں فلم دیکھنے کا ٹکٹ 200 روپے سے زائد نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات کے زیراہتمام قومی آرٹسٹ کنونشن 2018 اور سی پیک ثقافتی کارواں کی تقریب رونمائی پی این سی اے میں ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ ثقافت اور جمہوریت کے درمیان گہرا رشتہ ہے،جب بھی ڈکٹیٹرشپ آئی فن اور کھیل کے شعبے کو تباہ کیاگیا تاہم ہم متبادل بیانیہ کی بات کیوں کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 14:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :