ریاض‘ رنگا رنگ بسنت فیسٹیول میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی شرکت

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) سعودی دارالحکومت ریاض میں سجنے والے بسنت فیسٹیول میں سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی مرد وخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر بچوں نے جھولوں پر بیٹھ کر اور بڑوں نے پتنگیں اڑا کر فیسٹیول کا لطف اٹھایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک کوئز پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کو مختلف انعامات دئیے گئے۔ شرکا نے فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسے ایونٹ سے دیار غیر میں اپنوں کے ہمراہ خوشیاں منانے کا موقع ملتا ہے۔ تقریب کے آخر میں منچلے نوجوانوں نے پاکستانی میوزک پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 24/02/2018 - 14:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :