ایمان علی نے فلم اسکرپٹ مکمل کرلیا

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) اداکارہ ایمان علی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم لکھنا بھی شروع کردیا ہے اور اب ان کی فلم کااسکرپٹ مکمل ہو گیا ہے۔معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی گزشتہ ایک برس سے فلم کا سکرپٹ لکھ رہی تھیں جو اب مکمل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ایمان علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا فلمسازی کے لئے میدان عمل میں آنا خوش آئند ہے، اس سے بیرون ممالک میں پاکستان کا ایک اچھا امیج اجاگر ہوگا۔

شرمین عبید چنائے کے بعد شوبز انڈسٹری کی خواتین میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ ثنا کے پروڈکشن ہائوس کے تحت فلمیں ہی نہیں دستاویزی فلمیں بھی تیار کی جائیں گی جس میں معاشرتی مسائل کواجاگر کیا جائیگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ موضوعاتی فلمیں بنا کر دنیا بھر میں اپنے مسائل سکرین کے ذریعے پیش کریں۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 14:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :