بھارت کی معروف و مقبول اداکارہ نے مسلمان دوست سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کر لیا، بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 فروری 2018 23:33

بھارت کی معروف و مقبول اداکارہ نے مسلمان دوست سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کر لیا، بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24فروری 2018ء ):نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارت کی معروف و مقبول اداکارہ دیپیکا کاکڑنے مسلمان دوست سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کر لیا، بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سسرال سمر کا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارت کی معروف و مقبول اداکارہ دیپیکا کاکڑنے مسلمان دوستشعیب ابراہیم سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کر لیا۔

بھارت میں اداکارہ کے اسلام قبول کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دیپکا اور شعیب کی شادی 22 فروری کو ہوئی اور کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کا ایک دعوت نامہ بھی گردش کر رہا ہے جس پر ان کا نام دیپکا کی بجائے فائزہ لکھا گیا ہے۔شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی جس میں دیپیکا اور شعیب کے اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 24/02/2018 - 23:33:52