جراسک ورلڈ فالن کنگ ڈم 22 جون کو ریلیز کی جائے گی

اتوار 25 فروری 2018 12:00

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ فالن کنگ ڈم کے بے قابو ڈائنوسارز تباہی مچانے کے لئے ایک بار پھر تیار ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایات جے اے بایونا نے دی ہیں جبکہ پروڈیوسر فرینک مارشل اور پارٹک کرولے ہیں ۔ سائنس فکشن 2015 میں ریلیز ہونے والے فلم جراسک پارک کا سیکوئل ہے ۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کرس پارٹ ، جیف گولڈ بلوم اور بریس ڈیلاس ہاورڈ شامل ہیں۔ فلم 22 جون کو دنیا بھر کے سنیما گھروں کیریلیز کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 25/02/2018 - 12:00:08