اکشے کمار کی فلم ’’پیڈ مین‘‘ 100 کروڑ کمانے میں ناکام

اتوار 25 فروری 2018 12:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’پیڈ مین‘ کی تشہیر کے لئے اگرچہ پوری فلم انڈسٹری سامنے آئی تھی تاہم فلم نے اندازوں سے کم کمائی کرکے اکشے کمار کی کئی فلموں کی روایت برقرار رکھی۔

(جاری ہے)

باکس آفس تجزیہ کاروں کا اندازہ تھا کہ فلم ابتدائی 10 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی تاہم فلم نے اندازوں سے 30 کروڑ روپے کم کمائی کی۔یہ فلم 11 دن میں بھی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے میں ناکام رہی۔ فلم ’پیڈ مین‘ کو بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بیک وقت ریلیز کی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 25/02/2018 - 12:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :