سری دیوی کے انتقال پربالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچار

اداکاروں نے سری دیوی کے انتقال پر دکھ کا اظہارسوشل میڈیا ویب سائٹس پر کیا

اتوار 25 فروری 2018 15:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) سری دیوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورپرستارتو صدمے سے دوچار ہیں وہیں پوری بالی ووڈ انڈسٹری بھی ان کے گزرجانے سے بے حد افسوس میں ہے جس کا انہوں نے سوشل میڈیا پراظہارکیا ہے۔سری دیوی کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ ان کی صبح اس درد ناک خبرسے ہوئی جس سے وہ بہت افسردہ ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے بونی کپور اور ان کی دونوں بیٹیوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا ‘سدھارتھ ملہوترا‘ مادھوری ڈکشٹ ‘ جیکولین فرنینڈس کا کہنا ہے کہ اس دکھ کے اظہار کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں، اداکارہ نے ہر اس مداح سے تعزیت کی جو سری دیوی کو چاہتا تھا۔اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ سری دیوی کا انتقال دل کی تکلیف کے باعث ہوا، وہ اس خبر سے بہت زیادہ صدمے میں ہیں جب کہ مسلسل رو رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 15:10:12