بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا، بھارت میں کہرام مچ گیا

اتوار 25 فروری 2018 15:10

بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا، بھارت میں کہرام مچ گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامے ’سسرال سمر کا‘سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا کاکر نے اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر لی ہے۔ بجائے اس کے کہ ہر کوئی انہیں مبارکباد دیتا، پورے بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو چکا ہے کیونکہ دیپکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کے لئے اسلام جوقبول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دیپکا اور شعیب کی شادی 22 فروری کو ہوئی اور کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کا ایک دعوت نامہ بھی گردش کر رہا ہے جس پر ان کا نام دیپکا کی بجائے فائزہ لکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں اسلامی طریقے کے مطابق نکاح ہوا اور یہ تقریب اترپردیش کے ایک گا?ں میں منعقد ہوئی۔
وقت اشاعت : 25/02/2018 - 15:10:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :