شوبز خبریں*

اداکار شاہد کپور نے 37 ویں سالگرہ منا ئی کیریئر کا آغاز فلم ''عشق وشق'' سے کیا، کرینہ کپور کے ساتھ افیئر نے بالی ووڈ انڈسٹری میں شہرت دی

اتوار 25 فروری 2018 19:30

بالی وڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) بالی ووڈ اداکار اور ڈانسر شاہد کپور نے اپنی37 ویں سالگرہ منائی شاہد کپور کی بطور ہیرو پہلی فلم "عشق وشق"سپرہٹ ثابت ہوئی۔ شاہد کپور نے ڈانس کے شعبے میں بھی بہترین پرفارمنس دکھائی۔ وِواہ، جب وی میٹ، قسمت کنکشن، شاہد کی کامیاب فلمیں ہیں۔ اداکار شاہد کا نام کرینہ کپور سے جڑا لیکن شادی میرا سے کی۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی شاہد کپور کی فلم پدماوت سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ بتی گٴْل، میٹرچالٴْو اداکار کی آنے والی فلمیں ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد کپور کی والدہ نیلما عظیم اور والد پنکج کپور اپنے دور کے مشہور فلمی اداکار رہے ہیں۔ شاہد کپور کے والد پنکج کپور نے مشہور متنازعہ فلم روجا سے بالی ووڈ میں شہرت حاصل کی اور بعد ازاں مزید کئی فلموں میں کام کیا جس میں رام جانے ، میں پریم کی دیوانی ہوں جیسی فلمیں شامل ہیں۔ شاہد کپور کی والدہ نیلما عظیم نے مہیش بھٹ کی فلم سڑک سے شہرت حاصل کی۔ شاہد کپور کی عمر تین سال تھی کہ اس کے والدین میں علیحدگی ہوگئی، شاہد کپور نے یوں تو رومانوی کرداروں سے شہرت حاصل کی لیکن ان کو فلم فدا میں ایک جذباتی نوجوان کے کردار میں بھی بے حد سراہا گیا۔…

وقت اشاعت : 25/02/2018 - 19:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :