سری دیوی کی لاش تاحال ورثاء کے حوالے نہیں کی جاسکی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 فروری 2018 20:23

سری دیوی کی لاش تاحال ورثاء کے حوالے نہیں کی جاسکی
دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری 2018ء) : بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی پوسٹمارٹم رپورٹ ابھی مکمل نہیں ہوسکی،جس کے باعث ان کی لاش ابھی رشتہ داروں کے حوالے نہیں کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی ہلاکت کے 19گھنٹے بعد بھی تاحال پوسٹمارٹم رپورٹ مکمل نہیں کی جاسکی ہے۔دبئی پولیس کاکہناہے کہ رپورٹ کے کچھ مراحل پرابھی بھی کام جاری ہے۔

رپورٹ مکمل ہونے میں ابھی کچھ مزید وقت لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سری دیوی کی موت کے 19گھنٹے گزرنے کوہیں تاہم ابھی تک سری دیوی کی ڈیڈ باڈی ان کے ورثاء کے حوالے نہیں کی جاسکی ہے۔ واضح رہے بالی وڈ کی لیجنڈ ری اداکارہ سری دیوی کی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی۔سری دیوی اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں۔جہاں پراچانک انہیں سینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اور دم توڑ گئیں۔سری دیوی کے انتقال کی خبرسن کران کے پرستار اور ساتھی اداکارشدید صدمے میں مبتلا ہوگئے۔تاہم ابھی ان کی نعش دبئی سے بھارت منتقل کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/02/2018 - 20:23:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :