سری دیوی کی دلکشی اور وقار کا مداح ہوں، عامر خان

منگل 27 فروری 2018 20:13

سری دیوی کی دلکشی اور وقار کا مداح ہوں، عامر خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء)بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ سری دیوی کی دلکشی اور وقار کے بہت بڑے مداح ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے ٹوئٹر پر اداکارہ سری دیوی کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اداکارہ سری دیوی کی دلکشی اور وقار کا بہت بڑا مداح ہوں اور میں سری دیوی کی موت پر ان کے مداحوں کے ساتھ دکھ میں برابر کا شریک ہوں ،وہ ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔ اداکار عامر خان فلم ٹھگز آف ہندوستان میں اداکارہ کترینہ کیف اور امیتابھ بچن کے ساتھ دکھائی دیں گے۔۔

وقت اشاعت : 27/02/2018 - 20:13:14