سری دیوی کا اپنی بیٹی کی پہلی فلم نہ دیکھ سکنے پر بہت افسوس ہے، شکتی کپور

منگل 27 فروری 2018 20:13

سری دیوی کا اپنی بیٹی کی پہلی فلم نہ دیکھ سکنے پر بہت افسوس ہے، شکتی کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شکتی کپور نے کہا ہے کہ سری دیوی کا اپنی بیٹی کی پہلی فلم نہ دیکھ سکنا افسردگی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شکتی کپور نے سری دیوی کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ دل کی گہرائیوں سے اس افسردہ موقع پر پوری فیملی کے ساتھ ہیںاور سری دیوی کا اپنی بیٹی کی پہلی فلم نہ دیکھ سکنا افسردگی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سری دیوی کے ساتھ 10 سال سے زائد عرصے تک کام کیاہے۔ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم دھڑک ہے جس میں ان کے ساتھ ایشان کھٹر مرکیز کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 27/02/2018 - 20:13:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :