سری دیوی کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریاں مکمل

میت کو دبئی سے ممبئی متقل کر دیا گیا،آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی،بڑی تعداد میں فنکاروں کی شرکت کا امکان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 23:13

سری دیوی کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریاں مکمل
بمبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ):سری دیوی کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔میت کو دبئی سے ممبئی متقل کر دیا گیا۔آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی،بڑی تعداد میں فنکاروں کی شرکت کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بای وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی اتوار کی رات اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث دبئی میں انتقال کر گئ تھیں۔

(جاری ہے)

سری دیوی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے کی جانے والی فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد انکی موت کو حادثاتی قرار دے کر لاش اہلخانہ کے حوالے کر دی تھی۔میت کو دبئی سے ممبئی متقل کر دیا گیا۔آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔سری دیوی کی آخری رسومات ادا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی،بڑی تعداد میں فنکاروں کی شرکت کا امکان ہے جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئیے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/02/2018 - 23:13:48