تعلیمی نصاب میں تفریق معاشرے میں تقسیم کا باعث ،ایک ہی نصاب ہونا چاہیے ‘ ثمینہ پیرزادہ

مہذب معاشروں میں شامل ہونے کیلئے تعلیم کے شعبے میں قومی پالیسی تشکیل دیکر ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے

اتوار 4 مارچ 2018 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2018ء) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہم جتنے مرضی میگا پراجیکٹس تعمیر کر لیں لیکن تعلیم کے شعبے میں آگے بڑھے بغیر حقیقی ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،تعلیمی نصاب میں تفریق معاشرے میں تقسیم کا باعث بن رہی ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دنیا کے ترقی یافتہ اور مہذب معاشروں کی فہرست میں شامل ہونا ہے تو تعلیم کے شعبے میں قومی پالیسی تشکیل دے کر ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کرناہے تاکہ ان کا اور ملک کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔ انہوںنے کہا معاشرے میں جو رجحانات پیدا ہو رہے ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں ۔ ہمیں ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے غریب اور امیر کے درمیان فرق ختم ہو سکے ۔ تعلیمی نصاب میں تفریق بھی معاشرے میں تقسیم کا باعث بن رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تعلیم کے میدان میں یونیفارم پالیسی لائی جائے اور تمام تعلیمی اداروں میں ایک ہی طرح کا نصاب پڑھایا جائے ۔ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں پورے خاندان کو سنوار دیتی ہے ۔
وقت اشاعت : 04/03/2018 - 12:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :