جراسک ورلڈ فالن کنگڈم 22 جون کو ریلیز کی جائے گی

منگل 6 مارچ 2018 18:30

جراسک ورلڈ فالن کنگڈم 22 جون کو ریلیز کی جائے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء)بچانا ہے ڈائنوسارز کی نایاب نسل کو۔کرناہیں ان کیلئے کڑے اقدامات،ہالی وڈ جراسک پارک سیریز کی پانچویں فلمفالن کنگڈم کا نیا ٹریلر ریلیز کردیاگیا۔

(جاری ہے)

جراسک ورلڈ تھیم پارک کی تباہی و بربادی کو چار برس بیت جانے کے بعد آگے بڑھتی نظر آئے گی یہ کہانی جہاں اوین اور کلاری کو ڈائیوسارس کی نسل کو آگ اگلتے آتش فشاں سے بچانا ہے۔ فلم میں ایک بار پھر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے ہیرو کرس پریٹ جبکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم 22 جون کو سنیما کی زینت بنے گی۔۔

وقت اشاعت : 06/03/2018 - 18:30:22