معروف امریکی گلوکارہ شر نے اسلام آباد چڑیا گھر میں قید ہاتھی کی رہائی کے لئے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی

یہ ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اور اب اس کی بیماری بڑھتی جا رہی ہے۔اور میں اس کی رہائی کے لئے جولائی میں خود پاکستان آنا چاہتی ہوں، گلوکارہ

منگل 6 مارچ 2018 19:44

معروف امریکی گلوکارہ شر نے اسلام آباد چڑیا گھر میں قید ہاتھی کی رہائی کے لئے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) اسلام آباد میں چڑیا گھر میں ایک ہاتھی کاون زنجیروں میں جکٹرا ہوا ہے۔اور وہ سخت بیمار ہے ۔ معروف امریکی گلوکارہ شر اس ہاتھی کی حالت پر ترس کھاتے ہوئے پچھلے چھ مہینے سے پاکستانی حکومت پر زور ڈال رہی ہیں کہ اس ہاتھی کو آزاد کیا جائے۔امریکی گلوکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اور اب اس کی بیماری بڑھتی جا رہی ہے۔

اور میں اس کی رہائی کے لئے جولائی میں خود پاکستان آنا چاہتی ہوں۔امریکی گلوکار ہ شر کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ ہاتھی دیا جائے تا کہ ہم کمبوڈیا میں اس کا علاج معالجہ کروا سکیں اور کاون ہاتھی کو کمبو ڈیا لے جانے کے لئے سارا خرچ بھی گلوکارہ کی تنظیم برداشت کرے گی۔امریکی گلوکارہ نے اس مقصد کے لئے مئیر شیخ عنصر کو ایک خط لکھا ہے اور اس میں کہا ہے کہ اگر وہ ان کی بات مان لیں تو شر خود پاکستان آئیں گی اور انٹر نیشل میڈیا بھی اپنے ساتھ لائیں گی۔

(جاری ہے)

ایسے دنیا کی نظرمیں پاکستان کا ایک اچھا تاثر جائے گا۔ شرنے یہ بھی کہا کہ مئیر شیخ عنصر واشنگٹن آئیں اور ان کا سارا خرچ بھی وہی برداشت کریں گی۔اس کے علاوہ مئیر شیخ عنصر کو اپنے کانسرٹ میں بھی لے کر جائیں گی۔گلوگارہ نے اسلام آباد چڑیا گھر کو بہتر بنانے کی بھی پیشکش کی ہیاس کے علاوہ چڑیا گھر کے عملہ کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی۔فرا دی والڈ تنظیم نے کاون ہاتھی کے معاملے پر پاکستان کو ایک پر کشش پیکج کی آفر بھی کی ہے۔جب کہ کاون ہاتھی کو کمبوڈیا لے جانے کے لئے گلوبل ایلیفنٹ سینگچری اپنا طیارہ بھی فراہم کریں گے۔۔
وقت اشاعت : 06/03/2018 - 19:44:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :