مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی کل 28 ویں برسی ہے

منگل 6 مارچ 2018 22:01

مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی کل 28 ویں برسی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) پاکستان کی مقبول گلوکارہ مالا بیگم کی کل 28 ویں برسی ہے۔ ملک کی مایہ ناز گلوکارہ کا اصل نام نسیم نازلی تھا۔ ان کی پیدائش 9 نومبر 1939 کو فیصل آباد میں ہوئی۔

(جاری ہے)

گلوکاری کی ابدائی تربیت اپنی بہن سے حاصل کی۔ انھوں نے 1950 میں اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اس مقصد کے لیے لاہور آئیں۔ ان کا گلوکاری کا دور 1964 سے 1971 تک عروج پر رہا۔ ان کی سریلی آواز آج بھی مداحوں کی سماعتوں میں رس گھولتی ہیں۔

وقت اشاعت : 06/03/2018 - 22:01:46