لاہور ، سٹیج اداکارہ غزل راجہ نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف سے تحفظ کے لیے اپیل کردی

منگل 6 مارچ 2018 22:01

لاہور ، سٹیج اداکارہ غزل راجہ نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف سے تحفظ کے لیے اپیل کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2018ء) سٹیج اداکارہ غزل راجہ نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے تحفظ کے لیے اپیل کردی۔

(جاری ہے)

انھوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ان دنون فیصل آباد میں ڈرامہ کر رہی ہوں جہاں مجھ سے بھتہ مانگا جارہا اور قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، وزیرِ اعلیٰ سے اپیل ہے کہ وہ تحفظ فراہم کریں۔ دوسری جانب تھیٹر سے وابستہ فنکاروں نے بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ فنکاروں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کریں۔

وقت اشاعت : 06/03/2018 - 22:01:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :