بالی وڈ اداکار جیتندر پر کزن کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ

جیتندر نے شملہ میں جب اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی

بدھ 7 مارچ 2018 17:44

بالی وڈ اداکار جیتندر پر کزن کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار جیتندر پر 47 سال قبل کزن سے دست اندازی اور جنسی راساں کرنے کے الزام کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں اداکار جیتندر پر ان کی کزن نے 1971 میں شملہ میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیتندر نے شملہ میں جب اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تو اس وقت ان کی عمر 18 سال اور جتندر کی عمر 28 سال تھی۔

(جاری ہے)

جیتندر کی کزن کے مطابق انہوں نے والدین کے انتقال کے بعد مقدمہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیوں کہ ان کے والدین کے لیے یہ سب صدمے کا باعث ہوتا۔پولیس نے ان کی کزن کی درخواست پر باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی ہے جس کے بعد اداکار پر مقدمہ چلایا جائے گا۔پولیس کے مطابق مقدمہ شملہ کے ہی مقامی تھانے میں درج کیا گیا ہے جس کے بعد جلد ہی جیتندر کی کزن کو مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرانا ہوگا اور ہوٹل میں ٹھہرنے کے شواہد دینے ہوں گے۔دوسری جانب اداکار جیتندر کی جانب سے اس حوالے کسی قسم کا ردعمل نہیں ظاہر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 17:44:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :