لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چچا نے اہم انکشافات کردیے
سری دیوی خاوند بونی کپورکےباعث تکلیف میں رہتی تھی،بونی کپورکوفلموں میں بہت مالی خسارہ ہوا،سری دیوی نےاپنی جائیداد فروخت کرکےخسارے کوپوراکیا،اداکارہ کی فلموں میں واپسی کی وجہ بھی مالی خسارہ ہی تھا۔ چچا کابھارتی ٹی وی کوانٹرویو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 مارچ 2018 23:27
(جاری ہے)
سری دیوی اپنی زندگی میں بھی تکلیف میں رہتی تھی جبکہ غم میں مبتلا سری دیوی دل کی تکلیف کے باعث چل بسی۔
انہوں نے بتایاکہ سری دیوی کوسکون نہیں تھا وہ دنیا کودکھانے کیلئے زبردستی مسکراہٹ کواپنے چہرے پرسجائے رکھتی تھی۔سری دیوی جب مسکراتی تھی تواس کی مسکراہت کے پیچھے بہت زیادہ درد ہوتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بونی کپور نے ایک فلم بنائی جس سے بونی کپور کوبہت زیادہ مالی نقصان ہوا۔تاہم اس نقصان کوپورا کرنے کیلئے سری دیوی نے اپنی کافی جائیداد فروخت کردی۔تاکہ بونی کپور دوبارہ زندگی میں آسکے۔انہوں نے کہاکہ اسی مالی خسارے کی خاطر سری دیوی نے دوبارہ فلمی دنیا کوجوائن کیا تھا۔واضح رہے بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت اس وقت ہوئی جب وہ دبئی میں اپنے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھیں تاہم سری دیوی 54سال کی عمر میں 24فروری کودبئی میں لگژری ہوٹل کے کمرے کے واش روم میں ٹب میں گرکردنیا سے چل بسیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Nimrah Khan
Shakira
Corey Stoll
Pablo Schreiber
Bhumi Pednekar
Arshi Khan
Sajal Ali
Zara Noor Abbas
Mehwish Hayat
afreen pari
Gina Carano
Imran Aslam
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی