ایرانی فلم ڈیولز ڈاٹر کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے، ایشا گپتا

پیر 12 مارچ 2018 22:17

ایرانی فلم ڈیولز ڈاٹر کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے، ایشا گپتا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ ایرانی ہدایتکار گھوربن محمد پور کی فلم ڈیولز ڈاٹر کا حصہ بننا میرے لئے اعزازکا باعث ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ مجھے ایرانی ہدایتکار گھوربن محمد پور کی فلمیں بہت پسند ہیں اور اب میں ان کی فلم ڈیولز ڈاٹر کا حصہ بن گئی ہوں جو میرے لئے ایک خواب آور تجربہ اور اعزاز کا باعث ہے۔ فلم کی عکسبندی اپریل میں شروع کی جائے گی اور زیادہ مناظر کی عکسبندی شمالی ممبئی کے مڈھ آئی لینڈ میں کی جائے گی۔ اداکارہ ایشا گپتا کی فلم جنت 2، رستم اور کمانڈو2 میں اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔۔

وقت اشاعت : 12/03/2018 - 22:17:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :