شاہ رخ خان فلم زیرو کی عکسبندی اپریل کے آخر تک مکمل کریں گے

پیر 12 مارچ 2018 22:17

شاہ رخ خان فلم زیرو کی عکسبندی اپریل کے آخر تک مکمل کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم زیرو کی عکسبندی رواں سال اپریل کے آخر تک مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان ان دنوں ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم زیرو کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس کی عکسبندی رواں سال اپریل کے آخر تک مکمل کریں گے۔ فلم میں اداکار شاہ رخ خان ایک بونے انسان کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ دیگر کاسٹ میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف شامل ہیں۔۔

وقت اشاعت : 12/03/2018 - 22:17:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :