’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ دوسری بار جیکولین فرنانڈس ایکشن میں نظر آئینگی

پیر 12 مارچ 2018 22:43

’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ دوسری بار جیکولین فرنانڈس ایکشن میں نظر آئینگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) بولی وڈ کی آنے والی ایکشن سسپنس فلم ’ریس تھری‘ کی ریلیز میں اگرچہ ابھی کافی وقت ہے، تاہم شائقین کو ابھی سے ہی اس فلم کا بے حد انتظار ہے۔’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ دوسری بار جیکولین فرنانڈس ایکشن میں نظر آئینگی۔اس بار جیکولین فرنانڈس صرف ایک رومانٹک سی نازک لڑکی کے بجائے ایسی لڑکی کی روپ میں نظر آئینگی، جو فلم میں اپنے حریفوں کو مارشل آرٹس سے مزے چکھاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اور اسی لیے فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی جیکولین فرنانڈس نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم ای) کی تربیت لینا شروع کردی ہے۔یعنی جیکولین فرنانڈس فلم ’اے جنٹل مین‘ میں پول ڈانس کے کرتب دکھانے کے بعد ’ریس تھری‘ میں مارشل آرٹسکے کرتب دکھائیں گی۔اداکارہ کی جانب سے مارشل آرٹس کی تربیت لیے جانے کے حوالے سے ان کے ٹرینر کلدیپ ساشی کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنانڈس کو مارشل آرٹس سیکھنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔انہوں نے بتایا کہ فلم میں اداکارہ کے شامل کیے گئے مناظر کے مطابق انہیں مارشل آرٹس آنا لازمی ہے، اس لیے وہ اس کی تربیت لے رہی ہیں، جس کے لیے انہوں نے ڈائٹ شروع کرکے زیادہ کیلوریز کی حامل غذائیں لینا شروع کردیں۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 22:43:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :