عامر خان کی 53 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

عامر خان کی 53 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

منگل مارچ 5:38 pm
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 53ویں سالگرہ کل (بدھ کو) منائی جائے گی،اداکار عامر خان 14مارچ 1965ء کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 1973ء میں فلم ’’یادوں کی بارات‘‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا، جب جوان ہوئے تو 1984ء ان کی پہلی فیچر فلم تھی جبکہ

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

1988ئ میں فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا، جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی۔

(خبر جاری ہے)

انہیں فلموں میں بہترین خدمات پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اداکار عامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور کترینہ کیف شامل ہیں۔