فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

منگل 13 مارچ 2018 17:38

فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،آئندہ ماہ ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) ) بالی وڈ فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا 2 منٹ اور 23 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار ورون دھوون ڈین کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک لگڑری ہوٹل میں ہائوس کیپر ہیں جبکہ بنیتا سندھو ان کی ساتھی ورکر شوئیلی کا کردار ادا کر رہی ہیں،یہ فلم اداکارہ بنیتا سندھو کی پہلی فلم ہے جومحبت ، نیچر اور موسم خزاں پر مبنی ہے، فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 17:38:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :