فلم ’’سونو کے ٹیٹیو کی سویٹی‘‘ کامجموعی طور پر 86.76 کروڑ کا بزنس

منگل 13 مارچ 2018 17:38

فلم ’’سونو کے ٹیٹیو کی سویٹی‘‘ کامجموعی طور پر 86.76 کروڑ کا بزنس
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’سونو کے ٹیٹیو کی سویٹی‘‘ ریلیز کے تیسرے ہفتے تک مجموعی طور پر 86.76 کروڑ کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار لو رنجن کی فلم’’سونو کے ٹیٹیو کی سویٹی‘‘23 فروری کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے ہفتے میں 45.9 کروڑ، دوسرے ہفتے 29.77 کروڑ ، تیسرے ہفتے میں 11.05کروڑ اور مجموعی طور پر86.76 کروڑ کما چکی ہے۔ فلم میں اداکار کارتک آریان ، نشرت بروچا اور سنی سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم اوپنگ ویک اینڈ پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پہلے نمبر پر ’’پدماوت‘‘ اور ’’پیڈمین ‘‘ دوسرے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 17:38:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :