کبھی خود کو سپرسٹار جیسا محسوس نہیں کیا،اپنے کام پر سخت محنت کرتا ہوں، عامر خان

منگل 13 مارچ 2018 17:38

کبھی خود کو سپرسٹار جیسا محسوس نہیں کیا،اپنے کام پر سخت محنت کرتا ہوں، عامر خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی خود کو سپرسٹار جیسا محسوس نہیں کیا بلکہ میں صرف ایک تخلیقی شخصیت ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی خود کو سپرسٹار جیسا محسوس نہیں کیا،میں صرف اپنے کام پر سخت محنت کرتا ہوں، دنیا میں لوگ مجھے میرے کام سے جانتے ہیں اور میرے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس سے مجھے بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے ،میری رائے کے مطابق میں صرف ایک تخلیقی شخصیت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے بعد چین میں بے حد مقبولیت حاصل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے مداحوں کی تعداد 3 بلین کے قریب ہے جو دنیا کی آبادی کا آدھا ہے۔ اداکار عامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 17:38:34