میرے لئے شہرت زیادہ اہمیت نہیں رکھتی، دیپیکا پڈوکون

میرے لئے شہرت زیادہ اہمیت نہیں رکھتی، دیپیکا پڈوکون

منگل مارچ 5:38 pm
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کے لئے شہرت زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ہیلو ہال فیم ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ شہرت میرے لئے لئے زیادہ اہمیت رکھتی لیکن میں یہ ضرور کہوں گی کہ میں جس انڈسٹری

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

میں کام کر رہی ہوں، پیسہ اور شہرت اس کا حصہ ہے اور میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتی،میرا نہیں خیال کہ آپ شہرت اور دنیا بھر سے حاصل ہونے والی توجہ کو نظرانداز کر سکتے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 10سالوں میں بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے امید ہے کہ میں جو کام کر رہی ہوں مستقبل میں بھی اسی طرح اپنے کام سے لطف اندوز ہوں گی۔