سونم کپور اور دولکیر سلمان کی فلم ’’ذویا فیکٹر‘‘ کا پوسٹر جاری

بدھ 14 مارچ 2018 10:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور دولکیر سلمان کی فلم ’’ذویا فیکٹر‘‘ کے حلیے کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونم کپور اور دولکیر سلمان کی فلم ’’ذویا فیکٹر‘‘ کے حلیے کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پوسٹر میں دولکیر سلمان اور سونم کپور نے ایک کتاب پکڑی ہوئی ہے جس سے ان کا منہ ڈھکا ہو اور آنکھیں واضح ہیں جبکہ کتاب کے اوپر ذویا فیکٹر لکھا ہوا ہے۔ فلم ’’ذویا فیکٹر‘‘ انوجا چوہان کی کتاب’’دی ذویا فیکٹر‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک شرما ہیں۔ فلم آئندہ سال 5اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :